99. الزِّلْزَال

1

جب زمین اپنے سخت بھونچال سے بڑی شدت کے ساتھ تھرتھرائی جائے گیo

2

اور زمین اپنے (سب) بوجھ نکال باہر پھینکے گیo

3

اور انسان (حیران و ششدر ہو کر) کہے گا: اسے کیا ہوگیا ہے

4

اس دن وہ اپنے حالات خود ظاہر کر دے گی

5

اس لئے کہ آپ کے رب نے اس کے لئے تیز اشاروں (کی زبان) کو مسخر فرما دیا ہوگ

6

اس دن لوگ مختلف گروہ بن کر (جدا جدا حالتوں کے ساتھ) نکلیں گے تاکہ انہیں ان کے اَعمال دکھائے جائیں

7

تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا

8

اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے (بھی) دیکھ لے گا