1

کیا ہم نے آپ کی خاطر آپ کا سینہ (انوارِ علم و حکمت اور معرفت کے لئے) کشادہ نہیں فرما دی

2

اور ہم نے آپ کا (غمِ امت کا وہ) بار آپ سے اتار دیا

3

جو آپ کی پشتِ (مبارک) پر گراں ہو رہا تھا

4

اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر (اپنے ذکر کے ساتھ ملا کر دنیا و آخرت میں ہر جگہ) بلند فرما دی

5

سو بیشک ہر دشواری کے ساتھ آسانی (آتی) ہے

6

یقیناً (اس) دشواری کے ساتھ آسانی (بھی) ہے

7

پس جب آپ (تعلیمِ امت، تبلیغ و جہاد اور ادائیگیِ فرائض سے) فارغ ہوں تو (ذکر و عبادت میں) محنت فرمایا کری

8

اور اپنے رب کی طرف راغب ہو جایا کریں