1 |
ان کے چہرۂ (اقدس) پر ناگواری آئی اور رخِ (انور) موڑ لیا |
2 |
اس وجہ سے کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا (جس نے آپ کی بات کو ٹوکا) |
3 |
اور آپ کو کیا خبر شاید وہ (آپ کی توجہ سے مزید) پاک ہو جاتا |
4 |
یا (آپ کی) نصیحت قبول کرتا تو نصیحت اس کو (اور) فائدہ دیتی |
5 |
لیکن جو شخص (دین سے) بے پروا ہے |
6 |
تو آپ اس کے (قبولِ اسلام کے) لیے زیادہ اہتمام فرماتے ہیں |
7 |
حالانکہ آپ پر کوئی ذمہ داری (کا بوجھ) نہیں اگرچہ وہ پاکیزگی (ایمان) اختیار نہ بھی کرے |
8 |
اور وہ جو آپ کے پا س (خود طلبِ خیر کی) کوشش کرتا ہوا آیا |
9 |
اور وہ (اپنے رب سے) ڈرتا بھی ہے |
10 |
تو آپ اُس سے بے توجہی فرما رہے ہیں |
11 |
(اے حبیبِ مکرّم!) یوں نہیں بیشک یہ (آیاتِ قرآنی) تو نصیحت ہیں |
12 |
جو شخص چاہے اسے قبول (و اَزبر) کر لے |
13 |
(یہ) معزّز و مکرّم اوراق میں (لکھی ہوئی) ہیں |
14 |
جو نہایت بلند مرتبہ (اور) پاکیزہ ہیں |
15 |
ایسے سفیروں (اور کاتبوں) کے ہاتھوں سے (آگے پہنچی) ہیںo |
16 |
جو بڑے صاحبانِ کرامت (اور) پیکرانِ طاعت ہیں |
17 |
ہلاک ہو (وہ بد بخت منکر) انسان کیسا نا شکرا ہے (جو اتنی عظیم نعمت پا کر بھی اس کی قدر نہیں کرتا) |
18 |
اللہ نے اسے کس چیز سے پیدا فرمایا ہے |
19 |
نطفہ میں سے اس کو پیدا فرمایا، پھر ساتھ ہی اس کا (خواص و جنس کے لحاظ سے) تعین فرما دیا |
20 |
پھر (تشکیل، ارتقاء اور تکمیل کے بعد بطنِ مادر سے نکلنے کی) راہ اس کے لئے آسان فرما دی |
21 |
پھر اسے موت دی، پھر اسے قبر میں (دفن) کر دیا گیا |
22 |
پھر جب وہ چاہے گا اسے (دوبارہ زندہ کر کے) کھڑا کرے گا |
23 |
یقیناً اس (نافرمان انسان) نے وہ (حق) پورا نہ کیا جس کا اسے (اللہ نے) حکم دیا تھا |
24 |
پس انسان کو چاہیے کہ اپنی غذا کی طرف دیکھے (اور غور کرے) |
25 |
بیشک ہم نے خوب زور سے پانی برسایا |
26 |
پھر ہم نے زمین کو پھاڑ کر چیر ڈالا |
27 |
پھر ہم نے اس میں اناج اگایا |
28 |
اور انگور اور ترکاری |
29 |
اور زیتون اور کھجور |
30 |
اور گھنے گھنے باغات |
31 |
اور (طرح طرح کے) پھل میوے اور (جانوروں کا) چارہ |
32 |
خود تمہارے اور تمہارے مویشیوں کے لئے متاعِ (زیست) |
33 |
پھر جب کان پھاڑ دینے والی آواز آئے گی |
34 |
اُس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا |
35 |
اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے (بھی) |
36 |
اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے (بھی) |
37 |
اس دن ہر شخص کو ایسی (پریشان کن) حالت لاحق ہوگی جو اسے (ہر دوسرے سے) بے پروا کر دے گی |
38 |
اسی دن بہت سے چہرے (ایسے بھی ہوں گے جو نور سے) چمک رہے ہوں گے |
39 |
(وہ) مسکراتے ہنستے (اور) خوشیاں مناتے ہوں گے |
40 |
اور بہت سے چہرے ایسے ہوں گے جن پر اس دن گرد پڑی ہوگی |
41 |
(مزید) ان (چہروں) پر سیاہی چھائی ہوگی |
42 |
یہی لوگ کافر (اور) فاجر (بدکردار) ہوں گے |