102. التَّکَاثُر

1

تمہیں کثرتِ مال کی ہوس اور فخر نے (آخرت سے) غافل کر دیا

2

یہاں تک کہ تم قبروں میں جا پہنچے

3

ہرگز نہیں! (مال و دولت تمہارے کام نہیں آئیں گے) تم عنقریب (اس حقیقت کو) جان لو گےo

4

پھر (آگاہ کیا جاتا ہے:) ہرگز نہیں! عنقریب تمہیں (اپنا انجام) معلوم ہو جائے گ

5

ہاں ہاں! کاش تم (مال و زَر کی ہوس اور اپنی غفلت کے انجام کو) یقینی علم کے ساتھ جانتے (تو دنیا میں کھو کر آخرت کو اس طرح نہ بھولتے)

6

تم (اپنی حرص کے نتیجے میں) دوزخ کو ضرور دیکھ کر رہو گےo

7

پھر تم اسے ضرور یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے

8

پھر اس دن تم سے (اﷲ کی) نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا (کہ تم نے انہیں کہاں کہاں اور کیسے کیسے خرچ کیا تھا)