101. الْقَارِعَة

1

(زمین و آسمان کی ساری کائنات کو) کھڑکھڑا دینے والا شدید جھٹکا اور کڑک

2

وہ (ہر شے کو) کھڑ کھڑا دینے والا شدید جھٹکا اور کڑک کیا ہے

3

اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ (ہر شے کو) کھڑ کھڑا دینے والے شدید جھٹکے اور کڑک سے مراد کیا ہےo

4

(اس سے مراد) وہ یومِ قیامت ہے جس دن (سارے) لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گےo

5

اور پہاڑ رنگ برنگ دھنکی ہوئی اُون کی طرح ہو جائیں گے

6

پس وہ شخص کہ جس (کے اعمال) کے پلڑے بھاری ہوں گے

7

تو وہ خوش گوار عیش و مسرت میں ہوگا

8

اور جس شخص کے (اعمال کے) پلڑے ہلکے ہوں گے

9

تو اس کا ٹھکانا ہاویہ (جہنم کا گڑھا) ہوگ

10

اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ ہاویہ کیا ہے

11

(وہ جہنم کی) سخت دہکتی آگ (کا انتہائی گہرا گڑھا) ہے