1 |
(میدانِ جہاد میں) تیز دوڑنے والے گھوڑوں کی قَسم جو ہانپتے ہیںo |
2 |
پھر جو پتھروں پر سُم مار کر چنگاریاں نکالتے ہیں |
3 |
پھر جو صبح ہوتے ہی (دشمن پر) اچانک حملہ کر ڈالتے ہیں |
4 |
پھر وہ اس (حملے والی) جگہ سے گرد و غبار اڑاتے ہیں |
5 |
پھر وہ اسی وقت (دشمن کے) لشکر میں گھس جاتے ہیں |
6 |
بیشک انسان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہے |
7 |
اور یقیناً وہ اس (ناشکری) پر خود گواہ ہےo |
8 |
اور بیشک وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہےo |
9 |
تو کیا اسے معلوم نہیں جب وہ (مُردے) اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیںo |
10 |
اور (راز) ظاہر کر دیئے جائیں گے جو سینوں میں ہیںo |
11 |
بیشک ان کا رب اس دن ان (کے اعمال) سے خوب خبردار ہوگاo |