1 |
کیا ہم نے آپ کی خاطر آپ کا سینہ (انوارِ علم و حکمت اور معرفت کے لئے) کشادہ نہیں فرما دی |
2 |
اور ہم نے آپ کا (غمِ امت کا وہ) بار آپ سے اتار دیا |
3 |
جو آپ کی پشتِ (مبارک) پر گراں ہو رہا تھا |
4 |
اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر (اپنے ذکر کے ساتھ ملا کر دنیا و آخرت میں ہر جگہ) بلند فرما دی |
5 |
سو بیشک ہر دشواری کے ساتھ آسانی (آتی) ہے |
6 |
یقیناً (اس) دشواری کے ساتھ آسانی (بھی) ہے |
7 |
پس جب آپ (تعلیمِ امت، تبلیغ و جہاد اور ادائیگیِ فرائض سے) فارغ ہوں تو (ذکر و عبادت میں) محنت فرمایا کری |
8 |
اور اپنے رب کی طرف راغب ہو جایا کریں |